حیدرآباد،4؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) موٹرا سپورٹس پرسن آف دی ایئر کے ایوارڈ سے ہندوستان کے گورو گل کو نوازا گیا۔ پانچ بار کے قومی ریلی چمپئن گورو گل کو سال کے عظیم انعام موٹرا سپورٹس پرسن آف دی ایئر سے نوازا گیا ہے۔موٹرا سپورٹس پرسن آف دی ایئر تقریب میں بین الاقوامی موٹر سپورٹس ادارے کے صدر جیاں ٹاڈ نے گورو گل کو ٹرافی پیش کر نوازاگیا۔ اس تقریب میں ملک کے کئی ا سٹار ریسر موجود تھے۔گورو گل نے ایشیا پیسفک چمپئن شپ خطاب کا دفاع کیا تھا ، ساتھ ہی ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔اعزاز حاصل کرنے کے بعد گورو گل نے کہا کہ ٹاڈ سے یہ اعزاز حاصل کرنا میرے لئے بڑے فخر کی بات ہے، میں ٹاڈ ایک مایہ ناز ریسر ہیں اور میں یہ اعزاز پاکر بے حد خوش ہوں، مجھے اس ٹرافی کو بار بار جیتنا ہوگا تاکہ یہ میرے خزانے میں بنا رہے۔